وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاس میں ایک نئے اور شاندار بال روم (رقص اور تقریبات کے لیے مخصوص ہال)کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر 200 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں نئے بال روم کی تعمیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیرینہ خواہش ہے جس کی تعمیر کا آغاز رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔
گزشتہ روز، وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران نئے بال روم کی تعمیر سے متعلق بتایا کہ اس عظیم الشان منصوبے کے لیے فنڈز صدر ٹرمپ اور دیگر گمنام عطیہ دہندگان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نیا بال روم وائٹ ہاس میں انتہائی ضروری اور خوبصورت اضافہ ہوگا، یہ وائٹ ہاس کے مشرقی حصے کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا جہاں اس وقت خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے آفس سمیت دیگر اہم دفاتر موجود ہیں۔(جاری ہے)
نئے بال روم میں تقریبا 650 مہمانوں گنجائش ہوگی جو وائٹ ہائوس میں موجود مشہور ایسٹ روم سے تین گنا زیادہ ہے، ایسٹ روم میں تقریبا 200 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہاں اکثر سرکاری تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ یہ نیا بال روم ان بڑے اور بدنما خیموں کی ضرورت کو ختم کر دے گا جو عام طور پر ریاستی ضیافتوں اور بڑی تقریبات کے لیے لگائے جاتے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل کی متوقع تاریخ صدر ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت (جو جنوری 2029 تک ہی) سے کافی پہلے رکھی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائٹ ہاس کی تعمیر بال روم
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔