صدر ٹرمپ کا صدارتی فٹنس ایوارڈز کی بحالی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کھیل اور صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، اسی مقصد کے تحت صدارتی فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس ایوارڈ کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں معروف ریسلر ٹرپل ایچ سمیت دیگر معروف ایتھلیٹس بھی موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹرپل ایچ میرے بہترین اور پرانے دوست ہیں، وہ 14 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن چکے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بہترین کھلاڑیوں کو صدارتی فٹنس ایوارڈز دیے جائیں گے، جب کہ خواتین اسپورٹس اور اولمپکس میں پیچھے رہ گئی ہیں، انہیں آگے لانے کے لیے بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کی روایت ایک وقت میں بہت مقبول رہی تھی، اب اسے دوبارہ واپس لایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :