ہلک ہوگن کس خفیہ بیماری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارے؟ رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
معروف امریکی ریسلر اور عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس انٹرٹینر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:’ عظیم دوست کھو دیا ‘، ٹرمپ کاہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل
طبی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ (acute myocardial infarction) بنی، جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان (leukemia) اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی (atrial fibrillation) جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔
فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ نے فوری طور پر مدد طلب کی، لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں چل بسے
ہلک ہوگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سب سے مقبول چہروں میں سے ایک تھے۔
وہ نہ صرف ریسلنگ کے رنگ میں، بلکہ فلموں، ٹی وی شوز اور اشتہارات میں بھی مقبول رہے۔
انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔
ان کی موت پر دنیا بھر سے ریسلنگ اور شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر نے ان کے اعزاز میں یکم اگست کو ’ہلک ہوگن ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا دل کی بیماری ریسلر ریسلر ہلک ہوگن ریسلنگ کینسر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا دل کی بیماری ریسلر ہلک ہوگن کینسر ہلک ہوگن
پڑھیں:
شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر چیری آٹو کے وفد نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل پاکستان چین ملاقات