اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38فیصد سےسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔

منی لانڈرنگ کا الزام، ارب پتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی  کےبھارت چھوڑنے پر پابندی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، اپوزیشن صرف تنقید برائےتنقید کرتی ہے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردیتے ہوئے ناکام اے پی سی قرار دیا۔

عطا تارڑ نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خاندان ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہے، وہ اپنے خاندانی اثاثوں سے متعلق بھی قوم کو بتائیں، ایران کے صدر کل سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے، یہ لوگ دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپوزیشن والےعوام کوبیوقوف نہیں بنا سکتے۔

امریکا سے لے کر زیمبیا تک ہر ملک کو خبردار کرتےہیں اس ناجائز حکومت کے ساتھ کسی معاہدے تسلیم نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوعالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی پذیرائی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے گئے، پی ٹی آئی دورمیں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اپوزیشن کے پاس پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں، کاش یہ لوگ ذاتی سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بات کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ کاش یہ لوگ190 ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرتے، نومئی کے کیسز میں ملزمان کا شفاف ٹرائل ہوا، نو مئی کیسز کے فیصلے میرٹ پر ہوئے، سانحہ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ناکامی پی ٹی آئی والوں کا مقدر ہے، ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اپوزیشن والے کہنا تھا کہ

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق