Express News:
2026-07-24@02:03:04 GMT

50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ارجن کپور نے راز بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح 50 کلو وزن کم کیا۔

ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کا وزن 140 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور وہ نوعمری میں وہ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور انہیں لگتا تھا کہ صرف چہل قدمی ہی بہترین ورزش ہے۔

اداکار کے مطابق وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جسمانی طور پر متحرک رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر کھانے کے فوراً بعد بیٹھا رہے تو پھر وزن بڑھنے کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔

ارجن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کھانے کے شوقین رہے ہیں، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے فاسٹ فوڈ، چینی اور کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کیا جس سے ان کا وزن تیزی سے کم ہوا۔ 

ارجن کپور نے اپنے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ تھائیرائیڈ گلینڈ کی بیماری کو قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا شکار رہ چکے ہیں، جس کا اثر ان کی والدہ اور بہن پر بھی پڑا تھا اور اسی بیماری نے ان کے وزن میں نمایاں اضافہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارجن کپور نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق