فضل الرحمن کی ترکی کے معروف عالم شیخ محمد عوامہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے عالم ربانی شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ سے اہم ملاقات کی۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے دینی ، علمی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد عوامہ کا تعلق حلب، شام سے ہے۔ آپ طویل عرصے تک مدینہ منورہ اور جدہ میں بھی مقیم رہے اور فی الحال استنبول (ترکی) میں سکونت پذیر ہیں۔ مولانا نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ عوامہ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو ان جیسے اہلِ علم سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ وفد میں مفتی محمد ابرار احمد خان‘ علامہ راشد محمود سومرو شامل تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ جس میں پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا ایشوز کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔ عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد النعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے۔