معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ کر دیا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان اس کا حقیقی دوست ہے ، صدر ٹرمپ پاکستان کے تعاون پر مشکور ہیں اور وہ احترام دے رہے ہیں جس کا پاکستان مستحق ہے ، اس کے بدلے میں ہمیں اپنے وزیر اعظم کے ذریعے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کرنی چاہیے۔
محمد عارف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ دنیا کو جنگ سے بچایا اور سابق صدر جو بائیڈن کے برعکس ٹرمپ نے جنگ کی حوصلہ شکنی کرکے کئی بار لوگوں اور انسانوں کی زندگیاں بچائی ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ غیر ضروری جنگ روکنے کیلئے بھارت کو مجبور کیا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتعلیم، خودمختاری کی پہلی سیڑھی ، حکومت خواتین کو قائدانہ کردار کیلئے تیار کر رہی ہے، وجیہہ قمر تعلیم، خودمختاری کی پہلی سیڑھی ، حکومت خواتین کو قائدانہ کردار کیلئے تیار کر رہی ہے، وجیہہ قمر ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی سیلاب سے تباہی،گلگت بلتستان حکومت نے 37دیہات کو آفت زدہ قرار دیدیا عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق امریکی صدر
پڑھیں:
پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کا شکریہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
I wish to convey my profound thanks to President Trump @realDonaldTrump for his leadership role in finalization of the historic US-Pakistan trade agreement, successfully concluded by our two sides in Washington, last night.
This landmark deal will enhance our growing cooperation…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی قیادت میں پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدہ طے پایا۔ یہ معاہدہ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان کامیابی سے مکمل ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
وزیراعظم کے مطابق یہ سنگِ میل پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو نئی وسعت دے گا اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم محمد شہباز شریف