ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔
سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
بحرین ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔