چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر جن میں شاہ فیصل مسجد کے حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے علاوہ دیگر باہمی امور زیر بحث آئے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے تعلقات کو انتہائی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے سی ڈی اے کی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی قیادت میں شاندار کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانے اور شجرکاری کو فروغ دینے خصوصا سی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کی جانب سے جدید ترین نرسری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈینیا ہب میں تبدیل کرنے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ دونوں فریقوں نے 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کی آئندہ تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

نواف بن سعید احمد المالکی، سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کی مسلسل دلچسپی کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے اسلام آباد میں ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ہوٹل انڈسٹری کے ممتاز سعودی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں جن کے ساتھ سی ڈی اے افسران کی اسلام آباد میں ہوٹل کے منصوبہ پر ملاقات متوقع ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت احترام، عزت اور اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سعودی سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کیلئے ایسی شراکت داریوں کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔ ملاقات کا اختتام شہری ترقی، اقتصادی ترقی اور ثقافتی و مذہبی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم پر ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست احتجاج کیس ، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کچھ لوگ سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں ، سزائوں کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، بیرسٹر گوہر عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت درجنوں رہنما سزا یافتہ؛ پی ٹی آئی کےکتنے ایم این اے اور سینیٹرز نااہل ہوں گے؟تفصیلات سب.

.. نو مئی مقدمات کا فیصلہ: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 برس قید، فواد چوہدری بری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

پڑھیں:

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اور پاکستان میں سفیر جمال بیکر عبداللہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں دوطرفہ ملاقات کیاور سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
سفیر نے وفاقی وزیر کو ایتھوپیا کے نمایاں گرین لیگیسی انیشی ایٹو سے آگاہ کیا جو 2019 میں ماحول کے ساتھ ہم آہنگ تعلقات قائم کرنے اور محفوظ و ترقی پسند معاشرتی ڈھانچے کی تشکیل کے مقصد سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پائیدار ترقی میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے پر بھی مرکوز ہے۔ سفیر نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہے ہیں حالانکہ ان کا عالمی اخراج میں حصہ نہایت کم ہے، اس لیے عالمی سطح پر بروقت اقدامات اور پائیدار حکمت عملی ضروری ہیں۔ دونوں جانب سے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹو اور پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے درمیان تعاون کے امکانات پر بات ہوئی، خصوصا علم و مہارت کے تبادلے، بڑے پیمانے پر شجرکاری اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے تحفظ ماحول کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے نوجوانوں کے مثبت ماحولیاتی عمل میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے نوجوان قیادت کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے وزارت کی نوجوانوں پر مبنی سبز اختراعات کی حالیہ کوششوں کا ذکر کیا جن میں پانچ پاکستانی گرین سٹارٹ اپس کو سیویل، سپین میں منعقدہ ایس ڈی جی فیئر میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کرنا شامل ہے تاکہ انہیں بین الاقوامی سرمایہ کاری تک رسائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے ایتھوپیا کی سبز پالیسیوں پر مبنی ترقی کی راہ کو قابل تقلید قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس تجربے سے اہم سبق حاصل کر سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی تحفظ کے ممکنہ خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار وسائل کے انتظام، پانی کے موثر استعمال اور ماحول دوست زرعی طریقوں پر مبنی مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے تاکہ طویل مدتی استحکام پیدا کیا جا سکے۔فریقین نے ماحول کے تحفظ، پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے موزوں اقدامات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ممالک اور عالمی برادری کے لیے سبز اور محفوظ مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان نومئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
  • نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت
  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت
  • چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال