سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز


جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی منانے کیلئے پاکستان کمیونٹی سرگرم ہوگئی ہے اور اس سال مزید بہتر انداز میں یوم آزادی منانے کی تیاریا ں شروع کردی ہیں، پاکستان انوسٹرز فورم اور تمام سوشل، اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاکستان یک جہتی فورم نے مشترکہ طور پر 14اگست کو پاکستانی انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن حی رحاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہال میں شام ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوگا جس میں سعودی اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں، سعودی سرمایہ کاروں، پاکستان کمیونٹی کو بڑی تعداد میں انکے اہل خانہ کے ہمراہ عشائیہ دیا جائے گا
جس میں قومی ترانے، بچوں کے ٹیبلوز، پاکستان کی ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے بتایا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس میں جدہ کی سرگرم شخصیات نے شرکت کرکے پاکستان کے قومی دن کو شایان شان منانے کیلئے تجاویز دی گئیں، مشاورتی اجلاس پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود تمغہ فرزند پاکستان پہنچان پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

جس سے شفقت محمود، پاکستان یکجہتی کے بانی ریاض بخاری، چئیرمین مسلم لیگ چوہدری محمد اکرم، صدر پی پی پی تصور چوہدری،کشمیر کمیونٹی کے سردار اشفاق، سردار وقاص عنایت ،فیصل طاہر، علی خورشید، میزبان چوہدری فاروق انجم،پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیرمحمد خان پاک میڈیا کے حسن بٹ، انوسٹرز فورم کی مشاورتی کمیٹی کے چئیرمین اظہر وڑائچ صدر تقریب چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ اس سال ہمیں نہائت جوش خروش کے ساتھ اس نعرے اور ایجنڈے کے طور پر منانا چاہئے کہ ”جب ملک ہے، توہم ہیں“ انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ پاکستان قونصلیٹ اس یادگار تقریب میں تعاون کررہی ہے ۔

امیر محمد خان نے تجاویز دیں کہ تقریب میں تقاریر کم اور پرجوش نغمات، بچوں کے ٹیبلوز پیش کئے جائیں، چوہدری شفقت نے جدہ کے وہ فورم جو اس مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے ہیں انہیں بھی دعوت دی کہ آئیے، اس یومِ آزادی پر ایک نیا عزم کریں — ترقی، اتحاد، اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کا شکریہ، معاہدے سے دیرپا شراکت داری کو وسعت ملے گی: وزیراعظم خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم مودی پر جنگی جنون سوار، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں، وزیر اطلاعات پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے یوم ا زادی منانے کی

پڑھیں:

گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔

گلگت بلتستان کا  78  واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے محبت کے جذبات سے لبریز ایک خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا۔یہ نغمہ جس کے بول ہیں "پاکستان کی شان  گلگت بلتستان" گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں پیش کیا گیا جو وطنِ عزیز سے خطے کے عوام کے گہرے اور لازوال رشتے کی شاندار عکاسی کرتا ہے۔نغمے میں ان بہادر جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، گیت کے بول اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ جس نے بھی پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالی اسے ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔نغمے میں اس بات کا کی ترویج کی گئی ہے کہ ہمیں ذاتی اختلافات بھلا کر ملک کے روشن مستقبل کیلئے  ایک ہو جانا چاہیے، ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازیکیلئے  ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا۔دریں اثنا گلگت بلتستان کا  78  واں یوم آزادی یکم نومبرکو بھرپوراندز میں منایا گیا  ۔گلگت کے  عوام نے اسی روز 1947 کو ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی،یادگار شہدا پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،مرکزی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری مہمان خصوصی  تھے ۔72 ہزارمربع کلومیٹرپرمحیط گلگت بلتستان نے یکم نومبر1947کو اس وقت آزادی حاصل کی جب27 اکتوبر کومہاراجہ کشمیر نے بھارتی افواج کوکشمیر میں اتارا،31 اکتوبر 1947 کی رات گلگت اسکاٹس نے صوبیدار میجر راجہ بابرخان کی سربراہی میں گلگت میں مہاراجہ کشمیر کے تعینات گورنربریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو حراست میں لیا اور یکم نومبرکوگلگت کو مہاراجہ کشمیر اور بھارتی تسلط سے آزاد کرایا۔گلگت اسکاٹس اورمقامی لوگوں کی جدوجہد سیگلگت بلتستان کووفاق پاکستان کیانتظامی کنٹرول میں دیدیا گیا،جو آج تک وفاق کے زیر انتظام پاکستان کا ایک اہم انتظامی یونٹ کے طور پر کام کررہا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کی جدو جہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت سکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا، ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔14 اگست 1948 کو تقریبا ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف وہاں کی بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے ناصرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور درپیش چیلنجز
  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن، مستردکر تے ہیں
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل