پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔