ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولا (Atadjan Movlamov) سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محمد علی درانی نے ترکمانستان کے صدر سردار بردمحمدوف اور عوام کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
ترکمانستان کے سفیر نے سفارت خانے آمد پر محمد علی درانی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارت کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور مراعات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عوام اور کاروباری برادری کی سطح پر دوطرفہ روابط بڑھانے اور تاجروں، چیمبرز آف کامرس کے درمیان براہ راست رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
محمد علی درانی نے کہا کہ ترکمانستان شاہراہِ ریشم کا تاریخی سنگم رہا ہے، اسے خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے کلیدی شاہراہ کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل و گیس سے مالامال ترکمانستان پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے ساتھ وسیع شراکت داری قائم کر سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور امن و ترقی پسند ممالک کے خوشگوار تعلقات پورے خطے کو معاشی ترقی کا محور بنا سکتے ہیں۔ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولا نے محمد علی درانی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ان پر عملدرآمد کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر سفیر نے محمد علی درانی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟ پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا، دیگر امیدواروں کو دستبرداری کی ہدایت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی درانی ترکمانستان کے کے لیے
پڑھیں:
چین پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں
چین نے پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے خاص طور پر بیجوں کی ترقی، سمارٹ آبپاشی کے نظام اور زرعی پروسیسنگ میں۔اس دلچسپی کا اظہار زرعی سائنسدانوں اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل چینی وفد نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وفد نے زراعت میں چین کی تکنیکی ترقی پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو مہارت منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔وزیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر زراعت کے شعبے میں، جو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے پاکستان سائنسی تحقیق، آب و ہوا سے مزاحم طرز عمل اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا سکتا ہے جو مقامی کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور طویل مدتی غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔رانا تنویر حسین نے بائیو ٹیکنالوجی، فصلوں کی بہتری، کیڑوں پر قابو پانے اور پائیدار زرعی طریقوں میں مشترکہ تحقیق کے لیے پاکستانی اور چینی زرعی اداروں کے درمیان باضابطہ معاہدوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے زرعی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے سائنسدانوں کے تبادلے، تکنیکی تربیت، اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے لیے طویل مدتی فریم ورک کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیر نے PARC اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کو تعاون کے مجوزہ شعبوں کا خاکہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔چینی وفد نے باضابطہ مفاہمت ناموں کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور ادارہ جاتی روابط اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیاری کا اظہار کیا۔
اشتہار