’گلہ رنگ لے آیا‘ وزیراعظم سے شاہزیب رند کے والد کی ملاقات، 50 لاکھ کا چیک مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، جہاں حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Dear Shahzeb, @RindhShahzaib
There seems to be some miscommunication.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025
واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عالمی شہرت یافتہ کمبیٹ فائٹر شاہزیب رند کو حکومتی وعدے پورے نہ کرنے پر معذرت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس معاملے میں غلط فہمی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس پر افسوس ہے اور ہم اس سے پیدا ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
Thank you Pakistan ???????? #shahzaibrind #karatecombat #shahzaibrindworldchampion pic.twitter.com/5I6ge6uHAL
— Shahzaib “KING” Rind (@RindhShahzaib) July 24, 2025
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قومی ہیروز کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے اور وزیراعظم نے اس غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کے احکامات دیے ہیں۔ شاہزیب رند نے حال ہی میں وزیراعظم سے وعدے پورے نہ ہونے پر گلہ کیا تھا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آواز سن لی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہزیب رند عطا اللہ تارڑ مکس مارشل آرٹس فائٹر وزیراعظم محمد شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہزیب رند عطا اللہ تارڑ مکس مارشل آرٹس فائٹر وزیراعظم محمد شہباز شریف شاہزیب رند
پڑھیں:
وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاسی امور اور پاک, افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔
برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کو دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا،ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے حکومتی اور سیاسی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک، افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مزید :