شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
سعودی ولی عہد سے دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات دوحہ قطر میں عرب اسلامی ممالک سربراہی ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت سے پیدا ہونے والی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کی۔ وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے پر سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ سمیت تمام سفارتی محازوں پر پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام سخت قابل مذمت ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو ناکام بنانے کی دانستہ کوشش ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت شہباز شریف ولی عہد
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔