اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریز (H.E. Mrs. Henny de Vries) نے وزارت خزانہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں ہینی ڈی ویریز کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے خصوصاً تجارت اور کاروبار سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں سرگرم ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے سفیر کو پاکستان میں حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا جن میں خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، سکیورٹی صورتحال میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں جو تمام کلیدی شعبوں میں پائیدار استحکام کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے حکومت کی اقتصادی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جو پائیدار، جامع اور برآمدات پر مبنی ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر خزانہ نے حال ہی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں شامل مالیاتی فریم ورک پر بھی روشنی ڈالی جس میں سماجی تحفظ اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سبسڈی اور قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں نمایاں کمی کو متوازن انداز میں شامل کیا گیا ہے۔

اس محتاط پالیسی کے باعث رواں سال بجٹ میں مجموعی اضافہ صرف 1.

9 فیصد تک محدود رہا ہے جو گزشتہ برسوں کے 9 سے 10 فیصد اضافے کے مقابلے میں ایک واضح فرق ہے۔سفیر ہینی ڈی وریز نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کے موجودہ ترقیاتی راستے کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان طویل مدتی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں

پڑھیں:

وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں مؤثر کرادر ادا کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ (ن )کی جانب سے سینیٹ الیکشنز میں ان پر اعتماد کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
  • وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
  • ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان
  • وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع
  • ‎وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی اہم ملاقات
  • وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو