ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ مقررین نے مقصد و پیام امام حسین علیہ السلام کی آفاقیت کے تناظر میں دور حاضر کی کربلا میں حسینی کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ آج جو کروڑوں انسان ’لبیک یا حسینؑ‘ کہتے ہیں اس کا مقصد بھی امام کے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ امام ہم اپنی جانیں آپ پر فداکریں ، ہم آپ کے ساتھی اور ناصر ہیں ، آپ کے مشن کو بڑھائیں گے اور غیبت امام مہدی علیہ السلام میں ان کے نائب آقا خامنہ ای ہمارے پیشوا و رہبر ہیں کہ جن کا حکم بجالانا ہم پر واجب ہے۔
مجلس کے آخر میں مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے تمام حاضرینِ مجلس سے نائب امام زمان عج رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں تجدید عہد لیا اور کہا کہ سرزمینِ پاکستان کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر طرح سے لشکر امام زمان عج کی ہمراہی اور مقدماتِ ظہور کی فراہمی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نشتر کالونی یونٹ لاہور کے قرآن سنٹر کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔اس مرکزی مجلس عزا میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ چنیوٹ کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم سیدہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔ اختتامِ مجلس پر تمام حاضرین مجلس کو حرمِ امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی زیارت کروائی گئی اور نوحہ خوانی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
سٹی42: ستھرا پنجاب کے صفائی کے ہیروز اب "اپنی چھت اپنا گھر" اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ورکرز کیلئے ایک خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے تقریب میں شرکت کی۔ بابر صاحب دین نے بتایا کہ ورکروں کی آسانی کیلئے سہولت مراکز پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ گھر کی تعمیر کیلئے آسان قرضے حاصل کر سکیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مرحلہ وار راشن کارڈز کی تقسیم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سینٹری ہیروز کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مرزا ولید بیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہ آگاہی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 77 ہزار سے زائد خاندان اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکے ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا اور ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکرز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔