زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، لاہور پریس کلب کے سامنے آج پھر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زائرینِ کربلا کیلئے حکومت کی جانب سے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ منتظمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین ہر سال کربلا جاتے ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے بلاوجہ زمینی راستے بند کرکے زائرین کے آئینی حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، جس کو کسی طور تسلیم نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کے شرکاء بھی لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملت جعفریہ نے بھی اپنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے زمینی راستے نہ کھولے تو پورے ملک میں کربلا بنا دیں گے اور ہر شہر، ہر گاوں اور ہر علاقے سے عزادار نکلیں گے اور حکومت کو حالات سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور پریس کلب کے کیا جائے گا دعائے کمیل کی جانب سے احتجاج کا کے بعد
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔