مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سرکاری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں بےنظمی ہوئی ہے، متاثرین امدادی سامان کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی، جس شخص کے ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، متاثرین سارا امدادی سامان لے گئے، کیمپ خالی ہوگیا۔
موٹر وے ایم 5 جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بندترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب سے موٹر وے ایم فائیو کو نقصان پہنچا، ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے پل کی مرمت پانی کے تیز بہاؤ کے باعث روک دی، بہاولپور میں اوچ شریف کے قریب بھی سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے بند کردی گئی۔
سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے ایم فائیو بند کردی گئی، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہاہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔