جلال پور پیر والا میں موٹروے ایم 5 کے متاثرہ حصے کی بحالی کا کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثر ہونے والے ملتان سکھر موٹروے (ایم 5) کے حصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھاری مشینری اور درکار سامان موقع پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی آبادی نےسیلابی پانی میں شاہراہ بھٹو بہہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موٹروے کو بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
M5
ملتان سکھر موٹروے
جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 میں شگاف پڑ گیا،، ۔
ستلج چناب کا پانی تباہی مچا رہا.
— Syed M Mehdi (@SyedMMehdi) September 15, 2025
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیلاب کے باعث جلال پور پیر والا کے قریب ایم 5 کو بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے لیے نئی موٹروے، بلوچستان نظر انداز، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تنقید
واضح رہے کہ جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جلال پور پیر والا سیلاب متاثرہ حصے کی بحالی موٹروے ایم فائیو وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا سیلاب متاثرہ حصے کی بحالی موٹروے ایم فائیو وی نیوز جلال پور پیر والا والا کے قریب کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔
موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔
سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔