وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلی تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصا نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے بنگلا دیش پی سی بی

پڑھیں:

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

سٹی42:   پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم  کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے  آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو

ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا

 محسن نقوی نے  کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔

 ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ

 رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ  گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
  • ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف