سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، تنویرالحسن گیلانی صدرانجمن اسلامیہ اورچیئرمین سینٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے۔ سید تنویرالحسن گیلانی کی میت آج اسلام آباد سے ملتان لائی جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست