Daily Mumtaz:
2025-11-05@02:45:20 GMT

سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری

اسلام آباد: (صغیر چوہدری): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے چودھواں اجلاس میں اہم فیصلے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری ، سی ڈی اے کے فنانشل منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے آڈٹ فرم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے سال 2025 میں کمرشل پلاٹوں اور دوکانوں کی شاندار نیلامی کے ذریعے 19.

56 ارب روپے کے 8 پلاٹس اور 4 دکانیں فروخت کیں ۔مزیدبرآں سی ڈی اے نے 15 سے 17 جولائی 2025 تک ہونے والی بولی میں پلاٹس اور دوکانیں مجموعی طور پر مارکیٹ ویلیو سے 11 فیصد سے زائد رقم میں فروخت کیں اس طرح بعض پلاٹس ریزروپرائس سے 33 فیصد زیادہ رقم میں فروخت ہوئے۔اس کے علاوہ سی ڈی اے نے اقساط کی رقم 2 سال کی بجائے ایک سال اور یکمشت ادائیگی کی صورت میں 10 فیصد کی بجائے 5 فیصد کی سخت شرائط رکھیں اس کے باوجود نہ صرف سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹس اور دوکانوں کی کمرشل پلاٹوں کی سال 2025 کی شاندار اور کامیاب نیلامی ثابت ہوئی بلکہ اس میں مالی طور پر مضبوط، مستحکم اور سنجیدہ بزنس مینوں نے شرکت کر کے سی ڈی اے پر نہ صرف اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا بلکہ نیلامی کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اجلاس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے نئے ٹینڈر کے عمل کی منظوری دے دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ نے نئے سرے سے قومی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرموں پر نئے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام کو مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز اور ڈمپنگ سائٹس کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے معاہدے کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انوائرمنٹ کیڈر کے ڈائریکٹر (بی ایس-19) کی سنیارٹی کا تعین کرنے کیلئے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ اور ممبر فنانس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں سب انجینئرز کی پروموشن کے نئے طریقہ کار کو سروس رولز کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ گیا ہے تاکہ اس کا مکمل جامع جائزہ لیا جا سکے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے تخمینہ جات کو تمام شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے واٹر چارجز کیش لیس نظام کے تحت وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی دارلحکومت بنانے میں مدد مل سکے۔اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سی ڈی اے بورڈ کمرشل پلاٹوں اسلام ا باد سی ڈی اے کے سی ڈی اے نے کی شاندار کی منظوری فیصلہ کیا اجلاس میں کا فیصلہ

پڑھیں:

بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے پاس نہ صرف کئی عالمی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑنے بلکہ پاکستان کی جانب سے نئے ریکارڈز قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، جس کے بعد شائقین ایک بار پھر ان سے بڑے اسکورز کی امید لگا بیٹھے ہیں۔

اب تک بابر اعظم 134 ایک روزہ میچوں کی 131 اننگز میں 19 شاندار سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اگر وہ موجودہ ون ڈے سیریز میں دو مزید سنچریاں اسکور کر لیتے ہیں تو وہ پاکستان کے لیجنڈ بلے باز سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 20 سنچریاں بنائی تھیں۔

یہ سنگ میل بابر کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والا بلے باز بنا دے گا۔

اس کامیابی کے ساتھ ساتھ بابر اعظم بین الاقوامی سطح پر کئی عظیم کھلاڑیوں سے بھی آگے نکل جائیں گے، جن میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور انگلینڈ کے جو روٹ شامل ہیں ۔ ان تینوں نے اپنے کیریئر میں 19، 19 سنچریاں بنائی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ یہ سنگ میل عبور کر لیتے ہیں تو وہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں بلے باز ہوں گے۔ اس فہرست میں ان سے قبل انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان اور شعیب ملک شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بابر نے آنے والے میچز میں ایک اور بڑی اننگز کھیل دی تو وہ نہ صرف ون ڈے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے کئی اعداد و شمار میں ویون رچرڈز جیسے لیجنڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مستقل مزاجی اور تکنیک انہیں موجودہ دور کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں ممتاز بناتی ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ  جنوبی افریقا کے خلاف جاری سیریز بابر اعظم کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ فارم میں واپسی کے بعد وہ دوبارہ عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

پاکستان کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ بابر اعظم اس سیریز میں اپنی بیٹنگ سے نہ صرف ٹیم کو کامیابیاں دلائیں گے بلکہ ایک بار پھر دنیا کو یاد دلائیں گے کہ وہ کیوں جدید دور کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،ملیر سعود آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتیں تعمیر
  • بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
  • سائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام
  • پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • سندھ بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات
  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل