کراچی، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر مسٹر لینس ڈوم بھی شریک تھے وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ معاونِ خصوصی قاسم سومرو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی موجود تھے وزیرِ اعلیٰ نے برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کو سی ایم ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا برطانوی ہائی کمشنر نے مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننے پر سراہا وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا تها که چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے میں خاطر خواہ کام کیے ہیں، سب سے پہلے امن بحال کیا اور کراچی کی رونقیں واپس لائے، گزشتہ دس برسوں میں صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، کراچی کی سڑکیں، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور نکاسیٔ آب کا نظام تعمیر کیا گیا، کراچی میں اس وقت شارعِ بھٹو، نیا لنک روڈ، بی آر ٹی ریڈ لائن اور ییلو لائن کا انفرااسٹرکچر تعمیر کیا جا رہا ہے، کراچی میں کےفور، نیا حب کینال، کےفور کی آگمینٹیشن، اور ڈی ایچ اے کو ڈملوٹی سے پانی کی فراہمی کے منصوبے یا تو شروع ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں، کراچی کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ مؤثر طریقے سے حل ہو جائے گا، ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے منصوبے بھی جلد شروع ہوں گے، سیلاب کے بعد نہروں کی ری ماڈلنگ کا کام جاری ہے، اب میری ترجیح ہے کہ ایریگیشن کے ڈرینیج سسٹم پر فوکس کر کے زراعت کو ترقی دی جائے، سندھ حکومت نے زرعی زمینوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے پرانے آبی راستے بحال کیے ہیں، ہم نے شعبۂ صحت میں نمایاں بہتری لائی ہے، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں صنعتی ترقی کے لیے اسپیشل اکنامک زون قائم کیے جا رہے ہیں، ملاقات مٰں سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اور زراعت کی ترقی پر بھی بات چیت کی گئی
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر
پڑھیں:
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی پیک گڈو بیراج سے گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، جب کہ اس وقت سکھر بیراج پر پیک موجود ہے اور امید ہے کہ آج وہاں بھی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے ورنہ فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے، بصورت دیگر ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے جنہیں سنبھالنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر نوٹس لیتے ہوئے ایگریکلچرل ایمرجنسی نافذ کی ہے اور وفاقی سطح پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں جو موجودہ صورتحال کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے کسانوں کی امداد کے لیے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے، جس کی تفصیلات اگلے ہفتے سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن تھا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر فلیش اپیل کی جائے اور گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا، جس پر سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے آغاز پر ہی سندھ حکومت نے اپنی تیاری شروع کردی تھی، جس میں اولین ترجیح لوگوں کی جان بچانا، بیراجز کو محفوظ بنانا اور بندوں کو مضبوط کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی پیک گڈو بیراج سے گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، جب کہ اس وقت سکھر بیراج پر پیک موجود ہے اور امید ہے کہ آج وہاں بھی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب پانی سکھر سے کوٹھری کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں پر منتخب نمائندے اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیمیں موجود ہیں تاکہ پانی خیریت سے گزر سکے، پیش گوئی کے مطابق 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ تھا، اسی حساب سے صوبہ سندھ نے اپنی تیاری مکمل رکھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس موقع پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، لائف اسٹاک ڈپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے بھرپور تعاون اور کردار ادا کیا ہے، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔