سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، تنویرالحسن گیلانی صدرانجمن اسلامیہ اورچیئرمین سینٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے۔ سید تنویرالحسن گیلانی کی میت آج اسلام آباد سے ملتان لائی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے سابق وفاقی وزیرمخدوم سید تنویرالحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی، سیاسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت

مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متعدد شخصیات کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے راولپورہ کے مرحوم مولوی واعظ اسد اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو میر واعظ خاندان کے ایک معزز رکن اور رشتہ دار تھے۔ وہ سوگوار خاندان بالخصوص سعید محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد رفیع جان سے تعزیت کے لیے راولپورہ گئے اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ کو ایک متقی اور پرہیزگار خاتون قرار دیا۔ میر واعظ نے ٹنگمرگ کے غلام نبی نجار کی بزرگ والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ ضلع اسلام آباد کے نصرت الاسلام ٹرسٹ کے رکن نذیر احمد صوفی کے بھائی غلام محی الدین صوفی، نثار احمد خان، صحافی مظفر احمد خان کے کزن اور نوجوان محمد ثمین وانی کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت
  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے