چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ : گزشتہ پانچ سال میں یعنی  چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت  کے دوران ، چینی حکومت نے بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ویزا فری پالیسیوں کو بہتر بنانا جاری رکھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر رکھا ہے۔ ٹرانزٹ کے لیے ویزا فری ممالک کی تعداد   55 تک پہنچ    گئی ہے، چین میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھا دی گئی ہے اور قیام کی مدت کو  240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کے صوبہ ہائی نان میں ویزا فری انٹری ، آسیان ممالک کے سیاحتی وفود کی ویزافری پالیسی اور کروز جہازوں کے ذریعے داخلے کی ویزا فری پالیسی جیسی علاقائی ویزا فری پالیسیوں  نےچین میں  غیر ملکیوں کی سیاحت، کاروبار اور  دوروں میں بہت سہولتات فراہم کی ہیں۔ “ون اسٹاپ” انٹری سروسز کے نفاذ سے لے کر روانگی پر “ٹیکس ریفنڈ”  تک، پھر چین میں کام کرنے اور رہنے میں غیرملکیوں کی دشواری کے خاتمے تک، چین بین الاقومی  اہلکاروں  کو چین آنے کی سہولیات کو بڑھاتا  جا رہا ہے.

 “چائنا ٹریول”کا عروج اس حوالے سے ایک نمایاں ثبوت ہے. 2024 میں چین میں 26.94 ملین غیر ملکی سیاح آئے جو سال بہ سال 96 فیصد کا اضافہ ہے۔ ویزا فری پالیسی نے نہ صرف سیاحت  بلکہ “اقتصادی اور تجارتی  ترقی کو بھی فروغ   دیاہے. گزشتہ پانچ سال میں  چین کے زیراہتمام  امپورٹ ایکسپو اور کنزیومر ایکسپو سمیت دیگر  بڑی نمائشوں اور  ویزا فری پالیسی جیسی  سہولیات کی بدولت ، 2021 سے 2024 تک کل 7.4 ٹریلین یوآن کی صارفی اشیاء چین میں درآمد کی گئی ہیں اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی چین میں  داخلے میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔عوامی تبادلوں میں اضافے نے فطری طور پر تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیا ہے اور ایک حقیقی اور سہ جہتی چین کو دنیا  بھر کے لوگوں میں سمجھا اور  تسلیم کیا جا رہا ہے۔ آنے والے پانچ سال میں، چین  مزیدغیر ملکیوں کا   چین آنے، چین کو دیکھنے،  اور سمجھنے کے لئے خیرمقدم کرتا رہےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا یٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کمی کا معاہدہ خوش آئند ہے: عاطف اکرام شیخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویزا استثنی ممالک کے کے لیے

پڑھیں:

ڈیجٹیل اشیا، خدمات فراہم کرنیوالے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور کرتے ہوئے ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد5  فیصد ٹیکس ختم کر دیا، اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ کمپنیوں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس استثنیٰ سے صرف امریکی ٹیک کمپنیز نہیں بلکہ تمام غیرملکی فرمز کو فائدہ ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کا ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلئے امریکہ میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں امریکہ نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے پانچ فیصد ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو امریکہ کی بڑی ٹیک کمپنیز کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ٹیکس استثنیٰ دینے سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی ایم ایف کے تحفظات دورکرنے کیلئے امریکی حکام براہ راست آئی ایم ایف سے بات کرینگے۔ ٹیکس استثنیٰ سے گوگل، میٹا، ایمازون، مائیکروسافٹ، نیٹ فلیکس اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  • پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول بھٹو
  • کیا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے WTO کو غیر مؤثر بنا دیا؟
  • ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی برآمدات پر نئی ٹیکس شرحیں نافذ کر دیں
  • ڈیجٹیل اشیا، خدمات فراہم کرنیوالے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم
  • امریکی مطالبے پر آن لائن پلیٹ فارمز پر5 فیصد ٹیکس ختم
  •  پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیاگیا
  • حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ