Express News:
2025-07-31@02:08:06 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی، سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے ہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی۔سیلزٹیکس رولز2006،انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے تحت اختیارات استعمال کیے گئے، نئی رجسٹریشنز، شکایات اورلائسنس منسوخی کی سفارشات کا اختیار نئی کمیٹی کوحاصل ہوگا۔(جاری ہے)
کمیٹی کی سربراہی ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی عابد محمود کریں گے، ریونیوآپریشنز، آئی ٹی، نظام اورپی آر اے ایل کے سینئرافسران بھی شامل ہیں، چیف ریونیوآپریشنزارشدنواز، چیف سسٹمزعامرجاویدرکن مقرر کردیئے گئے۔ نئے قواعدکے مطابق رجسٹریشن کی شرائط وتجاویزتیارکی جائیں گی،لائسنس کے اجراء بارے پہلے کے 3 نوٹیفکیشنز بھی منسوخ کردیئے گئے۔درخواست دہندگان کی اہلیت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، شکایات کی روشنی میں لائسنس منسوخی کی سفارشات بورڈ کو دی جائیں گی، کمیٹی پی آر اے ایل، ایس ٹی بی، ایف بی آر آئی ٹی ونگ و فیلڈ افسران پر مشتمل ہوگی۔