2025-08-01@06:36:02 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«ڈی آئی جی انویسٹی گیشن»:
کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...
عرفان ملک:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ جرائم، تفتیشی پیش رفت اور پولیس کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں, انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات اور متعدد زیرِ تفتیش کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی. ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ میں 72سالہ بزرگ کو اغوا کےبعد قتل کرنیوالے باپ بیٹا سمیت 2ملزمان گرفتار کر لئے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم اور مقتول فرخ شکیل آپس میں گہرے دوست تھے،ملزمان نے بذریعہ فون مقتول کو اپنے...
تصویر بشکریہ کرک انفو آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں...
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان علی آغا الیون اور صائم الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ صائم ایوب الیون نے7 وکٹوں سے جیت لیا۔ دورہ بنگلادیش کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ میں جوہر دکھائے جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 33، محمد رضوان نے 12 گیندوں پر 24، سلمان علی آغا نے 18 گیندوں پر...
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ سٹاک ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیز کو متنازع آؤٹ قرار دینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ میں امپائروں کی جانب سے پہلے ہی متعدد متنازع فیصلے دیے گئے ہیں۔ پہلے روز کے کھیل میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ٹی وی اپمائر نے کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوسرے روز روسٹن چیز کو ٹی وی امپائر نے ایل بی ڈبلیوکی اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیا تھاحالانکہ ری پلے میں گیند کو پہلے پیڈ پر لگتے دِکھایا گیا تھا۔...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 13 سال پرانے مقدمے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 29 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہوں کو بھی پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں طلب کرلیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے، تفتیشی افسران کے نہ آنے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرانے مقدمہ پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈائریکشن بھی جاری کر...
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
کراچی:روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب لانے کے لیے بورڈ کا اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں بھی رات کو ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پنک بال مقابلے کے لیے میزبان کو سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ ہونے کا انتظار ہے، رواں ماہ آسٹریلوی ٹیم جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا باقاعدگی سے ہوم سیزن میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے، متعدد ممالک میں اب تک پنک بال سے طویل فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، ان میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے، وہاں کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور بورڈ انھیں دوبارہ راغب کرنے کے لیے اس سیزن...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے 8 سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس پیز) اور 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور اویس شفیق کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) علی رضا کو ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ بلال احمد ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، عصر علی ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور، محمد عمر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، محمد منیر بدر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ شوکت علی ایس پی انویسٹی گیشن بھکر تعینات کردیے گئے ہیں۔
دبئی : دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز کے اختتام تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 244 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 254 رنز کا ہدف: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان دوسری اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گیا، 4 آؤٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز مکمل کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کھیل...
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے...
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کل1064 بالیں ہوئیں جو پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ تھا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے68.5 اوور میں230 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 25.2 اوور میں137 رنز پر آئوٹ کردیا تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں46.4 اوور میں157 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں36.3 اوور میں123 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس سے پہلے پاکستان میں نتیجہ خیز ہونے والا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں...
ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ...
ملتان: پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔ ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن باؤلرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کا منفرد ریکارڈ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کر کے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین اسپنر نے تاریخ رقم کردی۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔ جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پرانی روایت توڑ دی۔ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بولنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز کیا، پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس...
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی۔ ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بالنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔ مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغاز کیا، پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.دوسری جانب آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کوالالمپور سے جوہر روانہ ہو گئی ہے، قومی ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کریں گی، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کل پریکٹس کرے گی کپتان کامل خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھی...