ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
تصویر بشکریہ کرک انفو
آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
بعدازاں ٹِم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل جوش انگلس کا 43 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
آسٹریلیا نے یہ ہدف 16.
کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹِم ڈیوڈ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی گیندوں پر ٹ م ڈیوڈ
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
لاہور:ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔