کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے زمبابوے کے سفیرTitus M. J. Abu Basutu نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ سفارتی تعلقات، تجارتی تعاون اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔زمبابوے کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے زمبابوے سمیت افریقی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی و تجارتی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے تاکہ ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکی․ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ

پڑھیں:

وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور دفاعی و اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر بات چیت کی گئی۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کی طرف سے تعلقات کو گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل، دفاعی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے کے لیے مزید ایئرلائنز شامل کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعمیری بات چیت کو جاری رکھنے اور پاکستان و برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کے موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں کاگروپ فوٹو
  • ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین سینٹ کی  امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر  سے ملاقات
  • گورنر سندھ کا کراچی میں میٹا کا دفتر کھولنے کا مطالبہ
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال