بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو  تہنیتی   پیغام بھیجا، جس میں مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور مالدیپ روایتی دوست اور  ہمسایہ ممالک ہیں۔ 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جس نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کی ایک مثال قائم کی ہے۔صدر شی نے کہا کہ  جنوری 2024 میں صدر معیزو  نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، ہم دونوں نے خوشگوار اور دوستانہ تبادلہ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے تک پہنچے۔ میں  چین-مالدیپ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اورصدر معیزو  کے ساتھ مل کر چین-مالدیپ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے اور  چین-مالدیپ ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے  تیار ہوں۔اسی دن چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مالدیپ میں تمباکو کے استعمال پر پابندی، خریدو فرخت ممنوع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 مالے:۔ مالدیپ نے تمباکو پر پابندی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے تمباکو مصنوعات کی فروخت اور استعمال کو ممنوع قرار دیتا ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت، یکم جنوری 2007ءیا اس کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو تمباکو مصنوعات خریدنے، استعمال کرنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ قانون مئی میں صدر محمد معیزو کے ذریعے منظور کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ایک “تمباکو سے پاک نسل” کی تشکیل ہے، جو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت کے مطابق “نسل در نسل پابندی ایک جرا ¿ت مندانہ قدم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نوجوان مالدیپ کے باشندے تمباکو کے مہلک اثرات سے آزاد ہو کر پروان چڑھیں”۔

 مزید کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن برائے تمباکو کنٹرول کے تحت مالدیپ کی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔ اب دکان داروں کو خریداروں کی عمر کی تصدیق کرنا لازمی ہوگا، اور یہ پابندی تمام تمباکو مصنوعات پر لاگو ہوتی ہے۔

مالدیپ دنیا میں ویپنگ اور ای سگریٹس پر سب سے سخت پابندیوں میں سے ایک کو بھی برقرار رکھتا ہے، جس کے تحت ان کی درآمد، فروخت، تقسیم اور استعمال ہر عمر کے انسانوں کے لیے ممنوع ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • مالدیپ میں تمباکو کے استعمال پر پابندی، خریدو فرخت ممنوع
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ، خطے میں نئی صف بندی کا آغاز
  • امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا
  • قطر اور برطانیہ کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط