ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کریں گے، 16 رکنی میزبان اسکواڈ میں نئے اور پرانے پلیئرز شامل ہیں۔
سیریز 14 سے 26 جولائی تک ہرارے میں ہوگی، رچرڈ نگاروا اور آل راؤنڈر برین بینیٹ کی انجریز سے نجات کے بعد واپسی ہوگئی۔
ریان برل، ٹونی مونیونگا اور تاشنگا موسیکیوا کو فروری میں آئرلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کی وجہ سے برقرار رکھا گیا ہے۔
زمبابوے نے چند نئے کھلاڑیوں کو ٹی 20 فارمیٹ میں موقع فراہم کیا ہے، ان میں وکٹ کیپر بیٹر ٹفاڈزوا ٹسیگا، لیفٹ آرم پیسر نیومین نیمہری اور لیگ اسپنر ونسنٹ مساکیزا شامل ہیں۔
میزبان ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جولائی کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی، فائنل 26 جولائی کو شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔