اردن : اخوان المسلمون سے منسلک اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عمان (اے پی پی) اردن میں متعلقہ سرکاری اداروں نے کالعدم جماعت ’’اخوان المسلمون‘‘ سے منسلک مالیاتی فرنٹ سمجھی جانے والی انجمنوں اور کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ العربیہ کو یہ بات اردنی خبر رساں ایجنسی ’’پترا‘‘نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بتائی۔کمپنیوں کے نگرانِ عام نے ’’منتد تدریب وتمین المر والطفل‘‘نامی کمپنی کی خلاف ورزیوں کو اٹارنی جنرل کو بھیج دیا ہے، کیونکہ اس نے 2024کے مالیاتی گوشوارے فراہم نہیں کیے اور نہ اس کے اصل مستفیدوں کی شناخت ظاہر کی۔اسی طرح وزارتِ سماجی ترقی کی تحلیل کمیٹی نے 3 انجمنوں کا معاملہ اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ان کے نام’’جمعی الہلال الاخضر‘‘،’’جمعی العرو
الوثقی‘‘، اور ’’مبادر سواعد العطا‘‘ہیں۔ ان تینوں پر انتظامی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے کے الزامات ہیں۔’’جمعی زہور البراری‘‘کے خلاف قانونی چھان بین کے بعد اس کی انتظامی کمیٹی نے خود کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔دریں اثنا وزارت سماجی ترقی ایک ایسی کاروباری انجمن کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جس کی قیادت ایک سابق رکن پارلیمنٹ کر رہا ہے اور اس کے منتظمین کالعدم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔وزارت نے عمان کے ایک علاقے میں 5 افراد کی نشان دہی کی ہے جو غیر قانونی طور پر چندہ جمع کر رہے تھے اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ایک شخص جو ماضی میں اخوان المسلمون سے ماہانہ تنخواہ لیتا رہا ہے، عمان میونسپلٹی میں ایک درخواست جمع کرا چکا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے سیٹلائٹ چینلوں کی رکنیت سے متعلق پیشہ ورانہ اجازت نامہ حاصل کر سکے۔اردنی حکام اب بھی کالعدم جماعت اخوان المسلمون کے اثاثوں کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں، جن میں بینک اکائونٹس، نقد رقوم، اور جائدادیں شامل ہیں تاکہ ان کے بارے میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اردنی حکومت نے اپریل 2025میں اخوان المسلمون کو’’غیر قانونی جماعت‘‘قرار دے کر اس پر پابندی عاید کر دی تھی۔ اس کے تمام اثاثے ضبط کر لیے گئے تھے، اس کے نظریات کی ترویج یا اس سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنا غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، اور اس سے وابستہ کسی بھی سرگرمی کو قانون کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اخوان المسلمون
پڑھیں:
لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے شہر بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس ضمن میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر یعنی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول وینز اور رکشوں میں بچوں کی مقررہ تعداد سے زائد سواریاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیاں اوورلوڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
A strict crackdown has been launched against rickshaws and vans involved in overloading, particularly those transporting school children in unsafe conditions, such as seating them on extended or makeshift seats.
Action will not be limited to drivers alone, vehicles involved in… pic.twitter.com/1LsVwK3lFY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 14, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ مختلف تعلیمی اداروں کے باہر وین ڈرائیورز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر رہا ہے تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکولوں کے حاضری اور چھٹی کے اوقات میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے۔
سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری
اسی طرح سامان کی اوورلوڈنگ کے باعث حادثات کے خدشے کے پیش نظر ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ سامان لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ محض چالان کرنا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں بلکہ شہریوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ قانون کی پاسداری ہی ان کی اور دوسروں کی جان کی حفاظت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوورلوڈنگ ڈاکٹر اطہر وحید سٹی ٹریفک پولیس لاہور سی ٹی او وزیراعلٰی پنجاب