لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ایک کو گرایا جارہا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ہے ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ان میں سے ایک کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کے لیے انہیں تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی نے افسران کو 15 دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سندھ حکومت، سندھ الیکٹرک پالیسی 2024ء اگلے ماہ متعارف کروانے جا رہی ہے، صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے نوری آباد اور دھابیجی صنعتی زونز میں بجلی فی یونٹ 18 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ نے سی ویو پر غیر قانونی گندے پانی کے اخراج کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے غیر قانونی گندے پانی کے اخراج پر ٹیموں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سندھ سے 800 ملازمین کو فارغ کیا ہے جو کہ جو افسوس ناک ہے، عدالت کے حکم کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا،نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کو ہدایت دی کہ اپریل اور مئی 2025ء کے دوران صارفین سے زائد وصول شدہ رقم واپس کریں،فی یونٹ 4.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
کراچی:ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔