تاجروں کا ایف بی آر قوانین کیخلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تاجر دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون -AA37 اور 37 B کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو جو اختیارات دیے گئے ہیں اس میں کاروبار ممکن نہیں، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی چیمبر بھی ہڑتال کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر کے قانون 37 اے اے اور 37 بی کے خلاف کراچی، لاہور اور فیصل آباد چیمبرز آف کامرس نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پریس کانفرنس میں صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام چیمبر ہڑتال کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد مشاورت کر کے ملک گیر کاروبار بند کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی چیمبر جولائی کو ایف بی ا ر ا ف کامرس کا کہنا
پڑھیں: