وزیراعظم کے اعلان کدہ 5 ارب نمائشی منصوبوں پر خرچ کئے ہوئے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے حیدرآباد کے لیے اعلان کردہ 5 اَرب روپے کے ترقیاتی پیکیج کو شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا ہے اور اِس امر پر زور دیا ہے کہ یہ خطیر رقم صرف اور صرف بنیادی شہری سہولیات کی بحالی، توسیع اور بہتری کے لیے استعمال کی جائے نہ کہ نمائشی یا عارضی نوعیت کے منصوبوں پر استعمال کی جائے۔ چیمبرکی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو ایک تفصیلی خط اِرسال کیا ہے جس میں اِس ترقیاتی پیکیج کے مؤثر اور شفاف استعمال کے لیے نہایت سنجیدہ تجاویز دی گئی ہیں۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا کہ حیدرآباد شہر کئی دہائیوں سے شہری انفراسٹرکچر کی تباہ حالی کا شکار ہے۔ شہر کا سیوریج سسٹم 50 سال پرانا ہے جہاں بیشتر علاقوں میں پائپ لائنیں ٹوٹی ہوئی ہیں، نکاسی کے پمپ یا تو مکمل طور پر غیر فعال ہیں یا اپنی مدتِ سروس مکمل کر چکے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر بھی شدید تشویش کا اِظہار کیا کہ حیدرآباد میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ اکثر علاقوں میں گندہ اور آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ اِس کے ساتھ حیسکو کے بجلی کے انفراسٹرکچر کی حالت بھی نہایت اَبتر ہے۔ ہلکی بارش یا ہوا کے باعث فیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں اور بجلی کی طویل بندش معمول بن چکی ہے۔ فالٹس کی مرمت میں غیر ضروری تاخیر، پرانے ٹرانسفارمرز، ناکافی عملہ اور ٹیکنالوجی کی کمی حیدرآباد کی صنعتی، تجارتی اور رہائشی سرگرمیوں کو مفلوج کر رہی ہیں۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مکمل ترقیاتی فنڈز صرف اور صرف تین شعبوں پر خرچ کیا جائے، خاص طور پر بجلی کے انفراسٹرکچر کی مرمت و اَپ گریڈیشن، سیوریج اور ڈرینج نظام کی مکمل اوورہالنگ، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی بحالی و توسیع۔ اِس کے ساتھ اِس بات کی بھی یقین دہانی کروائی جائے کہ ان فنڈز کو رنگ و روغن، سڑکوں کی وقتی مرمت، یا بیوٹیفکیشن جیسے نمائشی کاموں پر خرچ نہ کیا جائے جو کہ صرف وقتی فائدہ دیتے ہیں اور اصل مسائل کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے وزیر اعظم سے پر زور اپیل کی ہے کہ تمام منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تکمیل سے قبل مقامی اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری سے مشاورت کی جائے تاکہ شفافیت اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلیم میمن نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے مقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔