بزنس کمیونٹی کا حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے سے کیے گئے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
بزنس کمیونٹی نے کہا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور چیمبر، سیالکوٹ چیمبر، فیصل آباد چیمبر، کوئٹہ چیمبر، راولپنڈی چیمبر اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ 19جولائی کو پرامن ہڑتال کی جائے گی، ایک روزہ پر امن ہڑتال کے بعد مرحلہ وار ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے سات انڈسٹریل زون مکمل طور پر بند ہوں گے لہٰذا وزارت خزانہ فوری ایف بی آر کے اضافی اختیارات 37اے،37بی اورسیکشن21کو واپس لے۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر بزنس کمیونٹی سے رابطہ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بزنس کمیونٹی ایف بی آر نے کہا
پڑھیں:
وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
وہاڑی(نیوز ڈیسک) وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں عرس بابا حاجی شیردیوان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی امتحانات پر نہیں ہوگا، ایمرجنسی، میڈیکل، میونسپل اور سیکیورٹی محکمے بھی تعطیل سے مستثنیٰ ہیں۔
Post Views: 5