دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آنے والے سالوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پرامریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباددی ہے اور امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں امید ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوم ا زادی
پڑھیں:
امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہو گیا ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے، حماس کو جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنا ہوگا، چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیوٹن کو یوکرین سے متعلق ڈیل کرنا ہوگی، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں سات طیارے گرائے گئے تھے۔