نمبر پلیٹ کے نام پرعوام کو لوٹنا بند کیا جائے‘ ڈاکٹر نورالحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالقیوم ، سیکرٹری کامران خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نت نئے قوانین سے شہریوں کو پریشان کرنا بند کرے، حکومتی سرپرستی میں ٹریفک پولیس عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،پکے کے یہ ڈاکوکچے کے ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو ظالمانہ قانون کی آڑلے کر شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے شہریوں سے لوٹے جارہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،کراچی کے مختلف تھانوں کے باہر نوجوانوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ضلع میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی سے کراچی میں امن و امان کا مسئلہ حل ہوتا نظر آرہا ہے تو عوام کو مفت نمبر پلیٹس فراہم کرے ، محکمہ ایکسائز کی جانب سے نئی نمبر پلیٹس کی عدم فراہمی نے شہریوں کومزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، جبکہ ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی ہے، روز ہزاروں نوجوانوں کو اس آڑ میں لوٹا جارہا ہے ۔ صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبد القیوم نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے متاثرین کے لیے دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ، عوام ہم سے رجوع کریں ، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔