سٹی 42 : محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیا، کنٹرول روم تھریٹ الرٹ فوری طور پر اسٹک ہولڈرز کو بھیجے گا، ساتھ ہی کنٹرول روم خصوصی رپورٹس اور حادثات کی رپورٹس متعلقہ اداروں کو  بھی بھجوائےگا۔ اسکے علاوہ کنٹرول روم صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول روم الیکٹرک میڈیا رپورٹس کےذریعے بھی صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔ 

کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

وزارت داخلہ کے مختلف افسران کو  آج8 ویں محرم سے ڈیوٹیز پر مامور کردیا گیا ، افسران 10 ویں محرم تک مختلف اوقات کار میں فرائض انجام دیں گے۔ کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ اداروں کے مابین کورڈینیشن کا کام کرے گا ۔ 

کنٹرول روم میں ایمرجنسی نمبر، فیکس اور وائرلیس سسٹم بھی نصب کردیے گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کنٹرول روم

پڑھیں:

پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا

پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی