مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں‘ 25کروڑ مزدوروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مودی حکومت کی مزدور دشمن اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر ملک گیر سطح پر احتجاجی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ بینکاری، انشورنس، ڈاک، کوئلہ کان کنی، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 کروڑ سے زائد مزدور بدھ کو ملک گیر ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، جسے مزدور تنظیموں نے ’’بھارت بند‘‘ کا نام دیا ہے۔یہ ہڑتال بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینز کے مشترکہ فورم کے تحت دی گئی کال پر ہو رہی ہے، جنہوں نے مودی کی مرکزی حکومت پر ’’مزدور دشمن، کسان دشمن اور قوم دشمن
پالیسیاں‘‘ اپنانے کا الزام لگایا ہے۔آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (AITUC) کی جنرل سیکرٹری امرجیت کور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’مہینوں سے جاری بھرپور تیاریوں کے بعد ملک بھر میں ہڑتال ہونے جا رہی ہے، جس میں کسان، دیہی مزدور اور غیر رسمی شعبے کے ورکرز بھی شریک ہوں گے۔ہند مزدور سبھا کے ہربھجن سنگھ سدھو نے تصدیق کی کہ ہڑتال سے ’بینکنگ، ڈاک، کوئلہ کانکنی، فیکٹریز اور ریاستی ٹرانسپورٹ جیسی کلیدی خدمات بری طرح متاثر ہوں گی۔یونینز کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس محنت و روزگار کے وزیر منسکھ مانڈویہ کو 17 نکاتی مطالبات کا چارٹر پیش کیا تھا، لیکن مودی حکومت نے نہ صرف اس پر توجہ دینے سے انکار کیا، بلکہ پچھلے 10 سال سے مزدور کانفرنس بھی منعقد نہیں کی، جو حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن----فائل فوٹوجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔
لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورت کے لیے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا، غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔
انہوں نے کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔
کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں اور 500 گھروں کو مسمار کرنا چاہتی ہے۔