پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے ایک اور خط، ‘حکومت نے میڈیا، عدلیہ، پارلیمنٹ کو تباہ کردیا’
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے حکومت کے خلاف ایک اور خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے میڈیا، عدلیہ اور پارلیمان جیسے اہم اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
یہ مشترکہ خط پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی، نے خود ہی میثاقِ جمہوریت کو پامال کیا، جس پر ان کے قائدین نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے 14 مئی 2006 کو لندن میں دستخط کیے تھے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ “اقتدار کی ہوس اور مفادات نے ان جماعتوں کو اتنا اندھا کر دیا کہ انہوں نے اپنے ہی مرتب کردہ جمہوری معاہدے کو بڑی چالاکی سے نظرانداز کر دیا۔ عمران خان ان کے لیے اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے۔”
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ “جمہوریت صرف اسی وقت پھل پھول سکتی ہے جب عوام کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے۔ 1973 کا آئین اسی اصول کی ضمانت دیتا ہے۔ میثاقِ جمہوریت میں دونوں جماعتوں نے یہ عہد کیا تھا کہ سیاست میں فوجی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے گا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہی جماعتیں اس وعدے سے منحرف ہو گئیں۔”
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سمندری طوفان ملیسا سے کیریبین کے مختلف جزائر میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملیسا طوفان نے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی میں شدید تباہی مچائی جس کے نتیجے میں اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا بتانا ہےکہ طوفان کے باعث جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 30 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ 20 لوگ زخمی اور 20 لاپتا ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کے باعث مکانات، سڑکوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اب تک تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیوبا، جمیکا، ہیٹی اور ڈومینکن ریپبلک میں تباہی کے بعد طوفان اب برمودا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔