بھارتی سرکاری افسران بھی بی جے پی غنڈوں کے ہاتھوں غیر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
منی پور سے کولکتہ اور کشمیر سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔
سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔‘‘
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ ہو کر احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر مفلوج ہوگیا۔
اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے کہا مودی سرکار کی خاموشی غنڈہ گرد عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بی جے پی کارکن مودی سرکار کی پشت پناہی کے باعث قانون ہاتھ میں لینے سے نہیں گھبراتے۔
ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان کو گرفتار کیا جائے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اس حملے سے اوڈیشہ کے سرکاری افسران کا مورال مکمل طور پر تباہ، وہ اب دفاتر میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ افسران نے اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہ آنے کا اعلان کیا جب تک بی جے پی رہنما کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی نہیں ہوتی۔
اوڈیشہ واقعے نے مودی کی نام نہاد گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا۔ مودی سرکار نے بھارت کو جمہوریت کے بجائے ہندو انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی کا مرکز بنا دیا۔
مودی سرکار سیاسی غنڈوں کی سرپرستی کرکے قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے قتلِ عام کی مرتکب ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری افسران مودی سرکار بی جے پی
پڑھیں:
سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
ویب ڈیسک :سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ۔
رکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی 10 نومبر تک جاری رہے گی.
وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کروا سکیں گے، دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔