ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 40 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پشمیلارم میں سگاچی انڈسٹریز کے فارماسیوٹیکل پلانٹ میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کمپنی نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس المناک حادثے میں 40 مزدور ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ کمپنی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو مکمل طبی امداد اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے جانچ جاری ہے۔ ابتدائی قیاس آرائیاں یہ تھیں کہ ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ کمپنی نے اس کی تردید کی۔ کمپنی کے سیکرٹری نے کہا کہ حادثہ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ سے نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تفصیلی جانچ نہیں ہوجاتی اس وقت تک پلانٹ کا آپریشن تین ماہ تک معطل رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مزید کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے پہلے حکومت کی جانچ رپورٹ کا انتظار کریں گے۔ اس سانحے نے علاقے میں صنعتی یونٹس میں حفاظتی معیارات کے بارے میں غصہ اور تشویش پیدا کردی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ حکومت جلد ہی سرکاری جانچ کے ساتھ مناسب کارروائی کرے گی۔ اس واقعہ پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سگاچی کمپنی میں مائکرو کرسٹل لائن سیلولوز نام کی دوا تیار کی جاتی ہے۔ یہ کمپنی گجرات کی ہے۔ تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں بھی اس کی اکائیاں ہیں۔ یہ کمپنی تلنگانہ کے پشمیلارم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تقریباً چار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعلان کیا
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔