لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔
پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادَھار بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔
پہلا مقابلہ کورنگی کے علاقے سیکٹر 35-ڈی اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نور الاسلام عرف سومیا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ مقابلے کے دوران اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسرا واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے میں قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت فرید اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، نقدی، موبائل فونز اور ایک ہائی روف گاڑی برآمد کی گئی ہے۔