کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ کی روشنی سے محروم آنکھیں خوابوں سے عاری نہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ حوصلے، ہنر اور خود انحصاری کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے ٹاپ کار موڈیفائر بھائیوں کی کہانی
مستبشرہ بینائی سے محروم ضرور ہیں لیکن ان میں یہ صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے کہ وہ خواب دیکھ کر ان کی تعبیر بھی ڈھونڈ لیا کرتی ہیں۔
ان کا ایک خواب خود انحصاری کا حصول تھا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے گھر میں ہی فروزن فوڈ تیار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جانور بیچنے والی سخت جان ماں، بیٹی
مستبشرہ اپنی اس صلاحیت کی بدولت کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔ ان کی دلچسپ کہانی جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن کاروبار بلوچستان بینائی سے محروم فروزن فوڈ کوئٹہ مستبشرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ن لائن کاروبار بلوچستان فروزن فوڈ کوئٹہ
پڑھیں:
انسان کا جسم روشنی خارج کرتا ہے جو موت آتے ہی ختم ہو جاتی ہے، نئی تحقیق
لاہور:کیلگری یونیورسٹی کینیڈا کے سائنس دانوں نے خصوصی کیمروں کی مدد سے یہ تحیّر خیز دریافت کر لی کہ ہر انسان کا جسم مدہم روشنی خارج کرتا ہے جو موت آتے ہی ختم ہو جاتی ہے تاہم یہ ہمیں دکھائی نہیں دیتی۔ یوں صوفیا کا یہ دعویٰ سچ نکلا کہ انسان روشنی کا ’’ہالہ‘‘ (اورا) رکھتا ہے۔
ماہرین نے اْسے ’’Ultra weak photon emission‘‘ کا نام دیا ہے جو طبّی طور بھی اہم ہے۔
ماہرین کے بقول ہمارا جسمانی نظام ’’ری ایکٹوآکسیجن مالیکول‘‘پیدا کرتا ہے جب روشنی میں ان مالیکولز کی تعداد بڑھ جائے تو سمجھیے کہ انسان اسٹریس میں ہے اور اس کو علاج درکار ورنہ صحت متاثر ہو گی۔
انوکھا انکشاف یہ کہ حالت اِسٹریس میں انسان سے پھوٹتی روشنی زیادہ چمکدار ہو جاتی۔ ممکن ہے تب حقیقی روحانی بزرگ یہ روشنی دیکھ لیتے ہوں اور یوں نظریہ ہالہ وجود میں آیا۔