کوئٹہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف عناصر، اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر، غیر قانونی تارکین وطن اور بھتہ خوری کیخلاف کارروائی تیز کی جائیگی۔ سڑک کو احتجاجاً بلاک کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19واں اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کیں۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن عامہ اور عوامی مفادات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اپیکس کمیٹی نے اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔
اپیکس کمیٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بھی شاہراہ کو احتجاج کے نام پر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی نے غیر قانونی ترسیلات زر میں ملوث عناصر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ''ایف آئی اے'' کو مؤثر کارروائی کی ہدایت دی اور ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھتہ خوری کا مکمل تدارک کیا جائے گا، تاکہ کان مالکان کو سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم ہوسکے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کو بھی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس اور لیویز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف رسپانس میکنزم کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے فورتھ شیڈول کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی اپیکس کمیٹی نے اہم فیصلے کئے۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بولان روٹ پر قومی شاہراہ کی توسیع اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس صوبائی حکومت خود تعمیر کرے گی، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ 25 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایل ایچ ایس پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کو شہری آبادی میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ علاوہ ازیں پٹ فیڈر کینال منصوبے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ چمن ماسٹر پلان پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ضلعی ترقیاتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کے فیصلے بھی اجلاس کا حصہ رہے۔ اپیکس کمیٹی نے بلوچستان میں 78ویں یوم آزادی اور مارکہ حق کو جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کوئی بھی سڑک احتجاج کے نام پر بند نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ آئین اُس بیمار کے ساتھ کھڑا ہے جو ایمبولینس میں زندگی کی سانسیں لے رہا ہو۔
وزیراعلیٰ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ریاست کے خلاف سب ورژن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری کو ہر صورت روکا جائے گا۔ نوجوانوں کو سب ورژن اور منشیات جیسی لعنتوں سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر این ایچ اے شاہراہوں کی تعمیر میں تاخیر کرے گی یا حیل و حجت سے کام لے گی تو صوبائی حکومت عوامی مفاد میں یہ شاہراہیں خود تعمیر کرے گی۔ اسی ضمن میں بولان روٹ پر سڑک کی توسیع و کشادگی کے لیے صوبائی حکومت ایک ارب ستر کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ اجلاس میں این ایچ اے کے نمائندے نے یہ منصوبہ رواں ماہ کے آخر میں شروع کرکے چھ ماہ میں مکمل کر دینے کی کمنٹمنٹ کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناکر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور دیرپا امن کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی ترسیلات زر خلاف کارروائی فیصلہ کیا گیا بھتہ خوری اجلاس میں نے کہا کہ کا فیصلہ میں ملوث انہوں نے جائے گا کے خلاف جائے گی کیا کہ کرے گی
پڑھیں:
ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ایف آئی اے کو احکامات جاری
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) حکومت نے ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی، ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایف آئی اے ساؤتھ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایف آئی اے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہئے، مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے اور ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے، اسی طرح جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں، جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔