ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جہاں ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات اور نئے رولز سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی (ہفتہ) کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں متعدد ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے رولز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم جوڈیشل کونسل
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔