حسینیت حق کی فتح یزیدیت کی موت ہے، مولانا محمد امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سیمینار سے خطاب میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ فرقہ واریت استعماری ایجنڈا ہے، وقت کی ظالم یزیدیت کیخلاف تاقیامت حسینیت مظلوموں کیساتھ رہے گی، کوئی مسلمان اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہارؑ کی گستاخی کا تصور تک نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں پیغام حسینیت سیمینار میں شریک مہمانان خصوصی ممتاز مذہبی اسکالر شیخ القرآن مولانا محمد طاہر پنج پیری، شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان کے شاگرد حاجی فیاض، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا منظرالحق تھانوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت حق کی فتح یزیدیت کی موت ہے، وحدت و حریت پیغام حسینیؑ ہے، محرم امن و اتحاد ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت استعماری ایجنڈا ہے، وقت کی ظالم یزیدیت کیخلاف تاقیامت حسینیت مظلوموں کیساتھ رہے گی، کوئی مسلمان اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہارؑ کی گستاخی کا تصور تک نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی امریکی جارحیت کے خلاف قابل تقلید و ستائش مزاحمتی حسینی کردار ادا کیا ہے، غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی قبلہ اول بیت المقدس اور اسلام کی بقاء و تحفظ کیلئے ظالم استعماری قوتوں کے خلاف کردار حسینی کا علم بلند کئے ہوئے ہیں، علماء و ذاکرین تقاریر و مجالس میں دل آزار منافرت انگیز فرقہ وارانہ اختلافی امور سے اجتناب اور اہل بیت اطہارؑ کی امن آفرین انقلابی تعلیمات و افکار اور پیغام حسینی کو اجاگر کریں، شیعہ سنی علماء مل کر اسلام و پاکستان کے خلاف فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کو ناکام بنادیں، شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور سیکورٹی اداروں پولیس افسران و انتظامیہ کے ساتھ رابطے و تعاون جاری رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یزیدیت کی
پڑھیں:
ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے آبائی گاؤں عبداخیل میں واقع رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک مکمل پلاٹون تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چمن: جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اضافی سیکیورٹی ایف سی ڈی آئی خان سیکیورٹی خدشات مولانا فضل الرحمان وی نیوز