راولپنڈی:

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جوایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس ائیر چیف کا پہلا دورہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور امریکا کے مابین تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی، انہوں نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے  اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے تفصیلی گفتگو کے دوران  مستقبل میں اعلیٰ سطح کے عسکری تعلقات کے قیام  پر بھی اتفاق کیا جبکہ مابین مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں اور تبادلہ پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں استوار کرنے اور اس امر کے لئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کے اپنے دورے کے دوران، ایئر چیف نے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے مسٹر براؤن ایل سٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے مسٹر ایرک میئر سے ملاقاتیں کی۔

یہ ملاقاتیں علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کے عزم اور جنوبی اور وسطی ایشیا کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔

کیپیٹل ہل کے دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکی کانگریس کے ممتاز اراکین بشمول مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور مسٹر بل ہیزینگا کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی اہمیت کو  تقویت بخشی، بلکہ تزویراتی چیلنجز، علاقائی سلامتی کے فریم ورک اور دفاعی اشتراک پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کو بین الاقوامی سطح پر بیان کرنے کا ایک قیمتی موقع بھی فراہم کیا۔

ایک پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان کے بین الاقوامی کردار پر زور دیتے ہوئے، ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں اور قابل ذکر آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کیا، جبکہ تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی دفاعی تبدیلیوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔

اس تاریخی دورے نے نہ صرف علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا، بلکہ پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون، تزویراتی مذاکرات اور مشترکہ کاروائیوں کی بنیاد بھی رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملاقاتیں کی پاک فضائیہ پاکستان کے فضائیہ کے کی فضائیہ کے دوران

پڑھیں:

وزیر اعظم کی بھارت کا ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے شاہین کی خصوصی پذیرائی

آپریشن “بنیان المرصوص کے دوران، پاک فضائیہ نے اپنی جارحیت کا ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S‑400 کو نشانہ بنایا اور منہ توڑ جواب دیا ۔ یہ اہم کارروائی 10 مئی 2025 کو انجام پائی، جب پاکستان نے اپنی فضائی حدود پر ہونے والی بھارتی حملوں کے بعد اعلیٰ سطح کا جوابی حملہ کیا
اس تاریخی کامیابی کے اعتراف میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں شاندار فنکشن کے دوران وِنگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت  کے اعزاز سے نوازا
وزیرِ اعظم نے انہیں بلارک کر حاضرین کے سامنے ان کی بہادری سے روشناس کروایا—جس پر کارکنوں نے زوردار تالیوں سے داد دی اور ان کے جذبہ اور حوصلے کی تعریف کی
واضح رہے کہ آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیاروں نے ہائیپرسونک میزائلز کے ذریعے نہ صرف ادم پور میں واقع S‑400 دفاعی نظام کو نشانہ بنایا بلکہ متعدد بھارتی فوجی اہداف کو بھی شدید نقصان پہنچایا  ۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، چین دوستی کا منفرد مقام، وزیراعظم: بنگلہ دیش سے تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکا کا تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عزم
  • وزیر داخلہ سے اعلی سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق
  • محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر اتفاق
  • وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر داخلہ سے اعلیٰ سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق
  • امریکا اور پاکستان میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
  • وزیر اعظم کی بھارت کا ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے شاہین کی خصوصی پذیرائی
  • وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی
  • امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف