اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سردار طاہر محمود ۔چوہدری عبدالروف۔چوہدری زاہد رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ پراپرٹی فیس میں اضافہ کرکے بجٹ میزائیل اسٹیٹ کو فراہم کردہ ریلیف سبوتاژ نہ کیا جائے۔ پراپرٹی ٹرانسفر فیس اور دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن۔عوام کو چھت کی آسان فراہمی کے متضاد ہے۔22 جولائی کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلرز۔بلڈرز۔الائیڈ انڈسٹری تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے۔پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا،نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے۔چیرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیاجائے ۔سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی فیس 1 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے اور دیگرچارجز میں اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
پراپرٹی ٹرانسفر میں بے تحاشا اضافہ کرکے حکومت کی عوام دوست پالیسی کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔سی ڈی اے نقشہ جات کی منظوری اور رشوت کا،بازار گرم ہے۔۔پلاٹوں کی آکشن کو آمدنی کا،ذریعہ بناتے ہوئے عوام اور سرمایہ کاروں کا،استحصال کیاجارہاہے۔15 جولائی کو ہونے والی پلاٹس آکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔لوگوں کو بھی آکشن میں حصہ نہ لینے کے لئے مہم چلائیں گے۔۔وزیراعظم ۔وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر تجارت سے معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ اگلی خبرعالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔